علماء سیلف کیئر فورم یعنی USCF کی شروعات 7 جولائی 2026 کو ہوئی۔ یہ فورم مدرسوں، مسجدوں میں خدمت کرنے والے اساتذہ، ائمہ اور مؤذنوں سمیت تجارت کرنے والے علماے کرام کے لیے ہے۔
مدرسوں بالخصوص پرائیوٹ اداروں کے اساتذہ اور مسجدوں کے ائمہ حضرات کی کم تنخواہ کا مسئلہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ اکثر علماء اپنی تنخواہ سے گھر کی بنیادی ضرورتیں بھی پوری نہیں کر پاتے۔ مزید برآں اگر بیٹی کی شادی کا وقت آ جائے، یا خدا نہ خواستہ کوئی سخت جان لیوا بیماری لاحق ہوجائے، یا کسی جھوٹے کیس میں ان کی گرفتاری ہوجائے تو ان کی پریشانی اور بڑھ جاتی ہے اسی طرح اگر ان کا انتقال ہو جائے تو بوڑھے ماں باپ، یتیم بچے، بیوہ بیوی، بھائی بہن بالکل بے سہارا ہو جاتے ہیں۔
(2) تنظیم کا مقصد
- انتقال پر مدد: علماے کرام میں سے کسی فَعَّال رُکن (Active Member) کے انتقال پر اس کے گھر والوں کی مالی مدد کرنا۔
- بیٹی کی شادی پر مدد: فَعَّال رُکن (Active Member) کی بیٹی کی شادی پر تمام ممبران مل کر مدد کریں گے۔
- قانونی مدد: خدا نہ خواستہ کوئی فَعَّال رُکن (Active Member) جھوٹے مقدمے میں پھنس جائے تو ممبران قانونی مدد کے لیے چندہ دیں گے۔
- سخت بیماری پر مدد: اگر کوئی فَعَّال رُکن (Active Member) کسی سخت جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو جائے تو ممبران علاج کے لیے مدد کریں گے۔
- اتحاد: علماء کو جوڑنا اور مشکل وقت میں ساتھ دینا۔
- مدرسوں کی مدد: ضرورت مند مدرسوں اور دینی اداروں کی مدد کرنا۔
(3) رکن بننے کی شرطیں
- عمر: 18 سے 60 سال۔
- پیشہ: وہ علماے کرام جو کسی دینی ادارہ کے مدرس ہوں، یا کسی مسجد کے امام و مؤذن یا کوئی جائز تجارت کرتے ہوں۔
- رجسٹریشن: https://uscf.in پر آن لائن رجسٹریشن۔
- سالانہ انتظامی فیس: 51 روپے۔ یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔
(4) رکن کی قسمیں اور ان کے حقوق
الف: زیرِ انتظار رُکن (Waiting Member)
تعریف: رجسٹریشن کے بعد 365 دن پورے کر رہا ہے
مدد کا حق: کوئی مدد نہیں ملے گی
ب: فَعَّال رُکن (Active Member)
تعریف: 365 دن پورے + 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون ضروری
مدد کا حق: چاروں مدد کا مستحق: انتقال، شادی، بیماری، قانونی کیس
ج: غیر فَعَّال رُکن (In-Active Member)
تعریف: پہلے فَعَّال تھا مگر اب تعاون چھوڑ دیا
مدد کا حق: کوئی مدد نہیں ملے گی جب تک 3 مہینے مسلسل تعاون نہ کرے
خاص رعایت: پہلے 1100 ممبران رجسٹریشن کرتے ہی “فَعَّال رُکن (Active Member)” بن جائیں گے۔ انہیں 365 دن انتظار نہیں کرنا ہوگا۔ لیکن بیٹی کی شادی میں مدد کے لیے ان 1100 ممبران کو بھی 365 دن پورے کرنا لازمی ہے۔
(5) فَعَّال رُکن (Active Member) بننے کا طریقہ – لاک اِن پیریڈ
- عام اصول: زیرِ انتظار رُکن (Waiting Member) کو 1 سال / 365 دن تک ہر مہینے کی مدد میں حصہ لینا ہوگا۔ اس کے بعد وہ “فَعَّال رُکن (Active Member)” بن جائے گا۔
- 90 فیصد شرط: فَعَّال رُکن (Active Member) بنے رہنے کے لیے سال بھر کی 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون کرنا لازمی ہے۔ اگر کوئی فَعَّال رُکن (Active Member) 90 فیصد تعاون پورا نہیں کرتا تو وہ “غیر فَعَّال رُکن (In-Active Member)” ہو جائے گا۔
- غیر فَعَّال سے فَعَّال: اگر کوئی رکن غیر فَعَّال رُکن (In-Active Member) ہو جائے تو دوبارہ فَعَّال رُکن (Active Member) بننے کے لیے مسلسل 3 مہینے تعاون کرنا ہوگا اور 90 دن پورے کرنے ہوں گے۔
(6) مدد کا طریقہ کار
- امدد کی رقم: مدد 50 روپے سے شروع ہوگی۔ مہنگائی اور حالات کے مدنظر ادارہ تعاون کی رقم میں کمی بیشی کر سکتا ہے۔ مثال: اگر 2000 محرک ممبر ہو گئے تو 2000 × 50 = 1 لاکھ روپے کی مدد ہو جائے گی۔
- مہینے میں ایک مدد: ہر مہینے صرف ایک کیس کے لیے مدد مانگی جائے گی۔
- زیادہ کیس ہونے پر: اگر ایک مہینے میں ایک سے زیادہ کیس ہو جائیں تو باقی کیس اگلے مہینے “آگے پیچھے” کرکے نمٹائے جائیں گے۔
- گروپ بندی: جب ممبران بہت زیادہ ہو جائیں گے تو ادارہ گروپ بنا دے گا۔ ہر گروپ باری باری مدد کرے گا۔
- ضرورت مند کو رقم کیسے ملی گی: ہر رکن طے شدہ رقم براہ راست ضرورت مند فَعَّال رُکن (Active Member) کے وارث یا خود رکن کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گا۔
- رسید اپلوڈ کرنا: رقم بھیج کر ویب سائٹ پر ٹرانزیکشن کی رسید اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔
(7) مدد کی 4 قسمیں
اہم نوٹ مدد کی چاروں قسمیں صرف فَعَّال رُکن (Active Member) کے لیے؛
الف: انتقال پر
شرط: رکن کا “فَعَّال” ہونا لازمی
نوٹ: 60 سال کے بعد انتقال پر مدد نہیں ملے گی۔
فعال رکن کے انتقال پر مدد کیسے ہوگی؟
(7 الف 1) بنیادی شرطیں
الف: مرحوم کا فَعَّال رُکن (Active Member) ہونا لازمی ہے۔
ب: انتقال کے وقت رکن کی عمر 60 سال سے کم ہونی چاہیے۔ 60 سال مکمل ہونے کے بعد انتقال پر مدد نہیں ملے گی۔
ج: رکن نے پچھلے 12 مہینے میں 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون کیا ہو۔
(7 الف 2) مدد کی رقم اور حد
الف: مدد 50 روپے فی فَعَّال رُکن کے حساب سے اپیل کی جائے گی۔
ب: مثال: اگر 2000 فَعَّال رُکن ہیں تو 2000 × 50 = 1 لاکھ روپے کی اپیل ہوگی۔
ج: زیادہ سے زیادہ ایک کیس میں 2,50,000 روپے تک کی اپیل کی جائے گی۔
د: اہم نوٹ: انتقال کی صورت میں بھی USCF صرف ممبران سے اپیل کرتا ہے۔ مدد کی حتمی رقم کی کوئی گارنٹی نہیں دیتا۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم وارث کو ملے گی۔ اگر 50% ممبر بھی تعاون نہ کریں تو رقم بہت کم ہو سکتی ہے۔
(7 الف 3) مدد کا طریقہ کار
الف: اطلاع دینا: وارث یا متعلقہ رکن 7 دن کے اندر USCF کو واٹس ایپ، ای میل یا ہیلپ لائن پر اطلاع دے۔
ب: دستاویز: درج ذیل کاغذات ادارے کو بھیجنا لازمی ہے:
- ڈیتھ سرٹیفکیٹ
- مرحوم کا USCF ممبر شپ کارڈ / ID
- وارث کا شناختی کارڈ اور بینک پاس بک
- نامزد افراد کی تفصیل اگر رکن نے دی ہو
ج: تصدیق: USCF کی ٹیم 3 سے 7 دن میں تصدیق کرے گی۔
د: اپیل جاری کرنا: تصدیق کے بعد تمام فَعَّال ارکان کو 50 روپے بھیجنے کی اپیل جاری کی جائے گی۔
ھ: رقم جمع کرنا: ہر رکن طے شدہ رقم براہ راست وارث کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گا۔
و: رسید اپلوڈ: رقم بھیج کر ہر رکن https://USCF.in پر ٹرانزیکشن کی رسید اپلوڈ کرے گا۔
(7 الف 4) وارث کون ہوگا
الف: رکن نے رجسٹریشن کے وقت جو 2 نامزد افراد لکھے ہیں، انہی کو وارث مانا جائے گا۔
ب: اگر نامزد افراد میں جھگڑا ہو تو ادارے کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
ج: اگر رکن نے کوئی نامزد فرد نہیں لکھا تو شرعی وارثوں میں رقم تقسیم ہوگی۔
(7 الف 5) کن صورتوں میں مدد نہیں ملے گی
الف: اگر انتقال کے وقت رکن غیر فَعَّال رُکن (In-Active Member) یا زیرِ انتظار رُکن (Waiting Member) تھا۔
ب: اگر رکن کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔
ج: اگر رکن نے خودکشی کی ہو۔
د: اگر وارث کے جرم کی وجہ سے رکن کا انتقال ہوا ہو۔
ھ: اگر رکن نے 90 فیصد تعاون کی شرط پوری نہ کی ہو۔
(7 الف 6) رقم کی گارنٹی سے متعلق اعلان
الف: امداد کی چاروں صورتوں میں – انتقال، شادی، بیماری، جھوٹا مقدمہ – USCF صرف ممبران سے اپیل کرتا ہے۔
ب: مدد کی رقم کم یا زیادہ ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم وارث کو ملے گی۔
ج: USCF رقم جمع کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے، صرف اپیل کا پلیٹ فارم ہے۔
(7 الف 7) غلط رقم کی واپسی
الف: اگر کسی رکن نے غلطی سے زیادہ رقم بھیج دی تو ثبوت دینے پر وارث وہ رقم 3 کاروباری دن میں واپس کرے گا۔
ب: مدد لینے سے پہلے وارث کو USCF کے پاس حلف نامہ جمع کرنا لازمی ہے۔
(7 الف 8) اہم نوٹ
الف: ہر مہینے صرف ایک کیس کے لیے مدد مانگی جائے گی۔ اگر ایک مہینے میں ایک سے زیادہ انتقال ہو جائیں تو باقی کیس اگلے مہینے نمٹائے جائیں گے۔
ب: جب ممبران بہت زیادہ ہو جائیں گے تو ادارہ گروپ بنا دے گا۔ ہر گروپ باری باری مدد کرے گا۔
ج: تمام معاملات میں ادارے کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
د: کسی بھی قانونی جھگڑے کا فیصلہ صرف ضلع گورکھپور کی عدالت میں ہوگا۔
- USCF کے اس امدادی مہم کا مقصد ہے کہ کسی عالم دین کے انتقال کے بعد اس کے وارثین بے سہارا نہ رہے۔
ب: بیٹی کی شادی
شرط: رکن کا “فَعَّال” ہونا + 365 دن پورے
نوٹ: پہلے 1100 ممبران کے لیے بھی 365 دن گزارنا لازمی ہے۔
فعال رکن کی بیٹی کی شادی میں مدد کیسے ہوگی؟
(7 ب 1) بنیادی شرطیں
الف: رکن کا فَعَّال رُکن (Active Member) ہونا لازمی ہے۔
ب: رکن نے مسلسل 365 دن پورے کیے ہوں۔ پہلے 1100 ممبران کے لیے بھی 365 دن لازمی ہیں۔
ج: رکن نے پچھلے 12 مہینے میں 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون کیا ہو۔
د: مدد سگی بیٹی کی شادی پر ملے گی۔
ھ: بیٹی کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔
و: رکن کی عمر 60 سال سے کم ہو۔
(7 ب 2) بہن کی شادی میں مدد – خاص رعایت
اگر کسی عالم دین کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے یا والدین کی عمر 60 سال ہو چکی ہے اور اس عالم کی بہن اسی کے زیر کفالت ہے یعنی بہن کی دیکھ بھال، خرچ کی ذمہ داری اسی عالم پر ہے تو ایسی صورت میں اس بہن کی شادی میں بھی USCF مدد کرے گا۔
بہن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونا لازمی ہے۔
بہن کے زیر کفالت ہونے کا ثبوت دینا ہوگا: والدین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا عمر کا ثبوت + 2 فَعَّال ارکان کی گواہی + محلے کے امام کا لیٹر۔
(7 ب 3) مدد کی رقم اور حد
الف: مدد 50 روپے فی فَعَّال رُکن کے حساب سے اپیل کی جائے گی۔
ب: ایک شادی میں زیادہ سے زیادہ 2,50,000 روپے تک کی اپیل کی جائے گی۔
ج: اہم نوٹ: USCF صرف ممبران سے اپیل کرتا ہے۔ مدد کی حتمی رقم کی کوئی گارنٹی نہیں دیتا۔ جتنے ممبران تعاون کریں گے اتنی ہی رقم ملے گی۔
(7 ب 4) ایک رکن کو کتنی بار مدد ملے گی
الف: عام حالت میں ایک فَعَّال رُکن کو صرف 1 بیٹی کی شادی میں مدد ملے گی۔
ب: خاص رعایت 1: اگر کوئی عالم دین اپنی اہلیہ کو بھی USCF سے وابستہ کرتا ہے اور وہ بھی فَعَّال رُکن بن جاتی ہیں، تو ایسی صورت میں دوسری بیٹی کی شادی میں بھی مدد کی جائے گی۔
ج: خاص رعایت 2: اگر رکن کی بہن اس کے زیر کفالت ہے اور اوپر دی گئی شرط پوری ہوتی ہے تو اس بہن کی شادی میں بھی مدد ملے گی۔
د: دو شادیوں کے درمیان کم از کم 2 سال کا وقفہ لازمی ہے۔
ھ: ایک رکن کو زندگی میں زیادہ سے زیادہ 2 شادیوں کی مدد مل سکتی ہے – چاہے وہ 2 بیٹیاں ہوں یا 1 بیٹی + 1 بہن۔
(7 ب 5) درخواست دینے کا طریقہ
الف: وقت: شادی کی تاریخ سے کم از کم 60 دن پہلے درخواست دینا لازمی ہے۔
ب: دستاویز: یہ کاغذات USCF کو بھیجنا لازمی ہیں:
- بیٹی/بہن کا نکاح نامہ / شادی کارڈ
- بیٹی/بہن کا آدھار کارڈ یا برتھ سرٹیفکیٹ – عمر 18+ کا ثبوت
- رکن کا USCF ممبر شپ کارڈ
- رکن کا شناختی کارڈ + بینک پاس بک
- 2 فَعَّال ارکان کی تحریری گواہی
- محلے کی مسجد کے امام کا تصدیقی لیٹر
- بہن کی صورت میں: والدین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ یا عمر کا ثبوت + زیر کفالت کا حلف نامہ
- اگر دوسری بیٹی کی مدد چاہیے تو اہلیہ کا USCF فَعَّال ممبر شپ کارڈ
ج: تصدیق: USCF کی ٹیم 7 سے 10 دن میں گھر جا کر تصدیق کرے گی۔
د: اپیل: تصدیق کے بعد شادی سے 30 دن پہلے تمام فَعَّال ارکان کو 50 روپے بھیجنے کی اپیل جاری ہوگی۔
ھ: رقم بھیجنا: ہر رکن طے شدہ رقم براہ راست رکن کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گا۔
و: رسید: رقم بھیج کر https://USCF.in پر ٹرانزیکشن کی رسید اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔
ز: شادی کے بعد ثبوت: شادی کے 30 دن کے اندر نکاح نامہ اور شادی کی 2 تصویریں USCF کو بھیجنا لازمی ہے۔
(7 ب 6) رقم کی گارنٹی سے متعلق اعلان
الف: USCF صرف ممبران سے امداد کی اپیل کرتا ہے۔
ب: مدد کی رقم کم یا زیادہ ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم متاثرہ رکن کو ملے گی۔
ج: اگر کسی مہینے 50% ممبر بھی تعاون نہ کریں تو رقم بہت کم ہو سکتی ہے۔ اس کی ذمہ داری USCF کی نہیں ہوگی۔
(7 ب 7) غلط دعویٰ پر کارروائی
الف: اگر کوئی رکن جعلی شادی کارڈ یا جھوٹے کاغذ لگا کر مدد لیتا ہے تو رکنیت فوراً ختم ہوگی۔
ب: لی گئی رقم 7 دن میں واپس کرنی ہوگی ورنہ USCF قانونی کارروائی کرے گا۔
ج: تصدیق کرنے والے 2 ارکان کی رکنیت بھی ختم ہو سکتی ہے اگر وہ جان بوجھ کر غلط گواہی دیں۔
(7 ب 8) ادارے کا فیصلہ حتمی
الف: تمام دستاویز کی جانچ اور فیصلہ USCF کی کمیٹی کرے گی۔
ب: کمیٹی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
ج: کسی بھی جھگڑے کا فیصلہ صرف ضلع گورکھپور کی عدالت میں ہوگا۔
- USCF کے اس امدادی مہم کا مقصد ہے کہ کسی عالم دین کی بیٹی یا زیر کفالت بہن صرف پیسے کی کمی سے بن بیاہی نہ رہے۔
ج: سخت بیماری
شرط: رکن کا “فَعَّال” ہونا + میڈیکل رپورٹ
نوٹ: ادارے کی جانچ کے بعد ہی امدادی مہم چلائی جائے گی۔
سخت بیماری میں مدد کیسے ہوگی؟
(7 ج 1) بنیادی شرطیں
الف: مریض کا فَعَّال رُکن (Active Member) ہونا لازمی ہے۔
ب: رکن نے پچھلے 12 مہینے میں 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون کیا ہو۔
ج: بیماری جان لیوا یا ایسی ہو جس کا علاج بہت مہنگا ہو۔ عام بخار، کھانسی، نزلہ پر مدد نہیں ملے گی۔
د: رکن کی عمر 60 سال سے کم ہو۔ 60 سال کے بعد سخت بیماری پر مدد نہیں ملے گی۔
(7 ج 2) کون سی بیماریاں شامل ہیں
الف: کینسر، کڈنی فیل، لیور فیل، ہارٹ سرجری، برین ٹیومر، فالج، بڑا ایکسیڈنٹ
ب: ایسی بیماری جس میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑے اور خرچ 50 ہزار سے زیادہ ہو
ج: ادارہ میڈیکل رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کرے گا کہ بیماری “سخت” کی کیٹگری میں آتی ہے یا نہیں۔
د: پیدائشی بیماری، کاسمیٹک سرجری، بانجھ پن کا علاج، نشے کا علاج شامل نہیں ہے۔
(7 ج 3) مدد کی رقم اور حد
الف: مدد 50 روپے فی فَعَّال رُکن کے حساب سے اپیل کی جائے گی۔
ب: ایک کیس میں زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے تک کی اپیل کی جائے گی۔
ج: اگر علاج کا اسٹیمیٹ 2 لاکھ سے کم ہے تو صرف اتنی ہی رقم کی اپیل ہوگی۔
د: اہم نوٹ: سخت بیماری کی صورت میں بھی USCF صرف ممبران سے اپیل کرتا ہے۔ مدد کی حتمی رقم کی کوئی گارنٹی نہیں دیتا۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم مریض کو ملے گی۔
ھ: اگر ممبران تعاون نہ کریں تو رقم 30-40 ہزار بھی ہو سکتی ہے۔ اس کی ذمہ داری USCF کی نہیں ہوگی۔
(7 ج 4) درخواست دینے کا طریقہ
الف: اطلاع: مریض یا اس کا وارث 15 دن کے اندر USCF کو واٹس ایپ، ای میل یا ہیلپ لائن پر اطلاع دے۔
ب: دستاویز: یہ کاغذات دینا لازمی ہیں:
- ڈاکٹر کا لکھا ہوا نسخہ + بیماری کی تفصیل
- ہسپتال کا داخلہ کارڈ / اسٹیمیٹ
- رکن کا USCF ممبر شپ کارڈ
- رکن کا شناختی کارڈ + بینک پاس بک
- 2 فَعَّال ارکان کی تصدیق
ج: تصدیق: USCF کی ٹیم 5 سے 7 دن میں ہسپتال سے تصدیق کرے گی۔ جھوٹی رپورٹ پر رکنیت ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔
د: اپیل: تصدیق کے بعد تمام فَعَّال ارکان کو 50 روپے بھیجنے کی اپیل جاری ہوگی۔
ھ: رقم بھیجنا: ہر رکن طے شدہ رقم براہ راست مریض کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گا۔
و: رسید: رقم بھیج کر https://USCF.in پر ٹرانزیکشن کی رسید اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔
(7 ج 5) رقم کی گارنٹی سے متعلق اعلان
ہماری تنظیم USCF صرف ممبران سے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔
مدد کی رقم کم یا زیادہ ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم متاثرہ رکن کو ملے گی۔
USCF رقم جمع کرنے، ہسپتال میں داخل کروانے یا علاج کروانے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ صرف اپیل کا پلیٹ فارم ہے۔
اگر رقم علاج کے لیے پوری نہ ہو تو باقی خرچ مریض یا اس کے گھر والوں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔
(7 ج 6) اہم اصول
الف: ایک رکن کو زندگی میں زیادہ سے زیادہ 2 بار سخت بیماری کی مدد مل سکتی ہے۔
ب: دوسری بار مدد کے لیے پہلی مدد کے بعد کم از کم 3 سال کا وقفہ لازمی ہے۔
ج: اگر مریض کا علاج سرکاری ہسپتال میں مفت ہو رہا ہے تو USCF مدد نہیں کرے گا۔
د: علاج کے بعد اگر رقم بچ جائے تو وارث کو USCF کو واپس کرنا ہوگا۔ وہ رقم اگلے مریض کے لیے استعمال ہوگی۔
ھ: مہینے میں صرف ایک کیس کی مدد ہوگی۔ اگر ایک مہینے میں 2 مریض ہو جائیں تو دوسرا کیس اگلے مہینے میں لیا جائے گا۔
و: زیرِ انتظار رُکن اور غیر فَعَّال رُکن کو سخت بیماری کی مدد نہیں ملے گی۔
(7 ج 7) غلط دعویٰ پر کارروائی
الف: اگر کوئی رکن جعلی میڈیکل رپورٹ لگاتا ہے تو اس کی رکنیت فوراً ختم ہوگی اور لی گئی رقم واپس لینی ہوگی۔
ب: USCF قانونی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔
ج: تصدیق کرنے والے 2 ارکان کی رکنیت بھی ختم ہو سکتی ہے اگر وہ جان بوجھ کر غلط تصدیق کریں۔
(7 ج 8) ادارے کا فیصلہ حتمی
الف: بیماری سخت ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ USCF کی میڈیکل کمیٹی کرے گی۔
ب: کمیٹی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
ج: کسی بھی جھگڑے کا فیصلہ صرف ضلع گورکھپور کی عدالت میں ہوگا۔
- USCF کے اس امدادی مہم کا مقصد ہے کہ صرف پیسوں کی کمی کی وجہ سے کسی عالم دین کی جان نہ جائے۔
د: قانونی کیس
شرط: رکن کا “فَعَّال” ہونا + ادارے کی جانچ
نوٹ: فقط جھوٹے مقدمے کی صورت میں امداد مہم چلائی جائے گی۔
قانوی کیس میں مدد کیسے ہوگی؟
(7 د 1) بنیادی شرطیں
الف: رکن کا فَعَّال رُکن (Active Member) ہونا لازمی ہے۔
ب: رکن نے پچھلے 12 مہینے میں 90 فیصد امدادی مہموں میں تعاون کیا ہو۔
ج: مقدمہ جھوٹا، سیاسی یا مذہبی نفرت کی وجہ سے درج ہوا ہو۔
د: رکن کی عمر 60 سال سے کم ہو۔
ھ: رکن خود مجرم نہ ہو۔ اگر رکن واقعی جرم میں ملوث ہے تو مدد نہیں ملے گی۔
(7 د 2) کون سے کیس شامل ہیں
الف: جھوٹا دہشت گردی کا الزام، جھوٹا فرقہ وارانہ مقدمہ
ب: مسجد، مدرسہ یا دینی کام کی وجہ سے درج ہوا جھوٹا کیس
ج: پولیس یا انتظامیہ کی زیادتی کا شکار ہونا
د: سوشل میڈیا پوسٹ یا تقریر کی وجہ سے جھوٹا FIR
ھ: ذاتی لڑائی، مارپیٹ، چوری، زنا، نشہ اور زمین جائیداد کے کیس شامل نہیں ہیں۔
(7 د 3) مدد کی رقم اور حد
الف: مدد 50 روپے فی فَعَّال رُکن کے حساب سے اپیل کی جائے گی۔
ب: ایک کیس میں زیادہ سے زیادہ 1,50,000 روپے تک کی اپیل کی جائے گی۔
ج: اگر وکیل کی فیس 1.5 لاکھ سے کم ہے تو صرف اتنی ہی رقم کی اپیل ہوگی۔
د: اہم نوٹ: جھوٹے مقدمہ کی صورت میں بھی USCF صرف ممبران سے اپیل کرتا ہے۔ مدد کی حتمی رقم کی کوئی گارنٹی نہیں دیتا۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم ملے گی۔
ھ: اگر ممبران تعاون نہ کریں تو رقم 20-30 ہزار بھی ہو سکتی ہے۔ اس کی ذمہ داری USCF کی نہیں ہوگی۔
(7 د 4) درخواست دینے کا طریقہ
الف: فوری اطلاع: گرفتاری یا FIR کے 3 دن کے اندر USCF کو واٹس ایپ، ای میل یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
ب: دستاویز: یہ کاغذات دینا لازمی ہیں:
- FIR کی کاپی
- گرفتاری وارنٹ یا نوٹس
- رکن کا USCF ممبر شپ کارڈ
- رکن کا شناختی کارڈ
- 2 فَعَّال ارکان کی تحریری گواہی کہ کیس جھوٹا ہے
- مقامی علماء کمیٹی کا لیٹر
ج: جانچ: USCF کی قانونی کمیٹی 3 سے 5 دن میں وکیل کے ذریعے جانچ کرے گی۔
د: اپیل: جانچ میں کیس جھوٹا ثابت ہونے پر تمام فَعَّال ارکان کو 50 روپے بھیجنے کی اپیل جاری ہوگی۔
ھ: رقم بھیجنا: ہر رکن طے شدہ رقم براہ راست رکن یا اس کے وکیل کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گا۔
و: رسید: رقم بھیج کر https://USCF.in پر ٹرانزیکشن کی رسید اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔
(7 د 5) رقم کی گارنٹی سے متعلق اعلان
الف: امداد کی چاروں صورتوں میں – انتقال، شادی، بیماری، جھوٹا مقدمہ – USCF صرف ممبران سے اپیل کرتا ہے۔
ب: مدد کی رقم کم یا زیادہ ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ جتنے فَعَّال ارکان تعاون کریں گے اتنی ہی رقم متاثرہ رکن کو ملے گی۔
ج: USCF رقم جمع کرنے، وکیل کروانے یا کیس جتوانے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ صرف اپیل کا پلیٹ فارم ہے۔
د: اگر رقم پوری نہ ہو تو رکن کو باقی خرچ خود برداشت کرنا ہوگا۔
(7 د 6) اہم اصول
الف: ایک رکن کو زندگی میں صرف 1 بار جھوٹے مقدمے کی مدد ملے گی۔
ب: اگر بعد میں ثابت ہو جائے کہ رکن واقعی مجرم تھا تو لی گئی پوری رقم 30 دن میں USCF کو واپس کرنا ہوگی۔
ج: وکیل کا انتخاب USCF کی قانونی کمیٹی کرے گی۔ رکن اپنی مرضی کا وکیل نہیں رکھ سکتا۔
د: اگر رکن ضمانت پر رہا ہو کر بھاگ جائے تو اس کی رکنیت ہمیشہ کے لیے ختم اور قانونی کارروائی ہوگی۔
ھ: مہینے میں صرف ایک قانونی کیس کی مدد ہوگی۔
و: زیرِ انتظار رُکن اور غیر فَعَّال رُکن کو قانونی مدد نہیں ملے گی۔
ز: زمین، جائیداد، وراثت یا مالی لین دین کے مقدمے پر USCF کوئی مدد نہیں کرے گا۔
(7 د 7) غلط دعویٰ پر کارروائی
الف: اگر رکن جان بوجھ کر جھوٹا کیس “جھوٹا” بتا کر مدد لیتا ہے تو رکنیت فوراً ختم ہوگی۔
ب: لی گئی رقم 15 دن میں واپس کرنی ہوگی ورنہ USCF کورٹ کیس کرے گا۔
ج: تصدیق کرنے والے 2 ارکان پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے اگر وہ غلط گواہی دیں۔
(7 د 8) ادارے کا فیصلہ حتمی
الف: کیس جھوٹا ہے یا سچا، اس کا فیصلہ USCF کی 3 رکنی قانونی کمیٹی کرے گی۔
ب: کمیٹی میں 1 وکیل، 1 عالم دین، 1 USCF عہدیدار ہوگا۔
ج: کمیٹی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
د: کسی بھی جھگڑے کا فیصلہ صرف ضلع گورکھپور کی عدالت میں ہوگا۔
- USCF کے اس امدادی مہم کا مقصد ہے کہ کسی عالم دین کو جھوٹے کیس میں پھنسا کر کوئی ان کی اور ان کے خاندان کی زندگی برباد نہ کرسکے۔
ضروری وضاحت
انتقال کے علاوہ تینوں صورتوں یعنی بیٹی کی شادی، سخت بیماری، جھوٹا مقدمہ ہر کیس میں زیادہ سے زیادہ امدادی رقم پہلے سے متعین ہے:
- شادی: 2,50,000 روپے
- سخت بیماری: 2,00,000 روپے
- جھوٹا مقدمہ: 1,50,000 روپے
جیسے ہی فَعَّال ارکان کے تعاون سے متعینہ رقم مکمل ہو جائے گی، فوراً USCF کی ویب سائٹ اور ایپ کے “مدد باکس” میں متاثر رکن کے بجائے تنظیم USCF کے سرکاری بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اپلوڈ کر دی جائیں گی۔
اس کے بعد آنے والی تمام رقم USCF کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔ یہ رقم ضرورت سے زیادہ مانی جائے گی۔
ضرورت سے زیادہ جمع شدہ رقم کو USCF “مرکزی امدادی فنڈ” میں رکھے گا اور اگلے منظور شدہ کیس میں یک مشت متاثر رکن کو بھیج دے گا۔
مقصد: بار بار چھوٹی چھوٹی رقم بھیجنے کے بجائے ایک بار میں پوری رقم متاثر کو مل جائے اور نظام تیز ہو۔
انتقال کی صورت میں:
انتقال پر مدد کی زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد متعین نہیں ہے۔ اس لیے “مدد باکس” متعینہ مدت تک کھلا رہے گا۔ عام طور پر انتقال کی اطلاع کے بعد 30 دن تک یا کمیٹی کے فیصلے تک۔
ان 30 دنوں میں جتنی بھی رقم جمع ہوگی وہ براہ راست متوفی فَعَّال رُکن کے وارث کے اکاؤنٹ میں جاتی رہے گی۔
مدت پوری ہونے کے بعد مدد باکس بند کر دیا جائے گا۔
مقصد: متوفی کے ورثا کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو سکے کیونکہ یہ سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔
نوٹ:
USCF کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی ہر رقم کا حساب ویب سائٹ پر لائیو دکھایا جائے گا۔
“مرکزی امدادی فنڈ” سے جب بھی کسی کیس میں رقم بھیجی جائے گی، اس کی رسید اور تفصیل سب ممبران کو نظر آئے گی۔
اس قانون سے شفافیت بڑھے گی اور ضرورت سے زیادہ رقم ضائع نہیں ہوگی بلکہ دوسرے حقدار کو مل جائے گی۔
(8) اہم اصول اور شرطیں
الف: 60 سال کے بعد کا اصول: 60 سال کی عمر ہونے کے بعد اگر رکن کا انتقال ہو جائے تو تنظیم مدد نہیں کرے گی۔
ب: خاص رعایت: اگر کسی فَعَّال رُکن (Active Member) نے زندگی بھر تنظیم کا ساتھ دیا ہو اور 60 سال مکمل ہونے کی وجہ سے اب رکن نہیں ہے، اور اس کی کوئی بیٹی ایسی ہے جس کی ابھی شادی نہیں ہوئی، تو تنظیم اس بیٹی کی شادی میں تعاون کرے گی۔
ج: خودکشی یا جرم: رکن کی خودکشی یا رکن کی موت میں وارث کے مجرم ہونے کی صورت میں انتقال والی مدد نہیں ملے گی۔
د: غلط رقم واپسی: اگر کسی نے غلطی سے زیادہ رقم بھیج دی تو ثبوت دینے پر وارث وہ رقم 3 کاروباری دن میں واپس کرے گا۔ مدد سے پہلے حلف نامہ دینا لازمی ہے۔
ھ: نامزد افراد میں جھگڑا: رکن 2 نامزد افراد رکھ سکتا ہے۔ جھگڑا ہونے پر ادارہ خود فیصلہ کرے گا۔
و: ادارے کا فیصلہ حتمی: تمام معاملات میں جانچ اور فیصلہ ادارہ خود کرے گا۔ اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
ز: عدالتی علاقہ: کسی بھی قانونی جھگڑے کا فیصلہ صرف ضلع گورکھپور کی عدالت میں ہوگا۔
(9) غلط تشہیر پر کارروائی
الف: اگر کوئی رکن USCF کے خلاف غلط بات یا افواہ پھیلاتا ہے تو اس کی رکنیت ختم کر دی جائے گی اور قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
ب: اگر کوئی رکن ادارے کے کسی عہدیدار سے بدتمیزی کرے یا ادارے کے خلاف کام کرے تو اس کی رکنیت ختم کی جا سکتی ہے۔
(10) سالانہ 51 روپے کہاں خرچ ہوں گے
الف: ویب سائٹ، ایپ بنانے اور چلانے میں۔
ب: دفتر کے انتظام میں۔
ج: عملے کی تنخواہ میں۔
د: مرحوم کی تصدیق کے لیے۔
ھ: فورم کی تشہیر میں۔
و: ضرورت مند علماء اور مدرسوں کی مدد میں۔
ز: دینی پروگرام اور ادارے کے فائدے کے کاموں میں۔
(11) رابطہ / ہیلپ لائن
ممبران کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر، واٹس ایپ اور ای میل جاری کی گئی ہے۔
ان پر رابطہ کرکے معلومات اور تکنیکی مدد لی جا سکتی ہے۔
USCF “ایک کے لیے سب، سب کے لیے ایک” کا نظام ہے۔
ہر ممبر مہینے میں صرف 50 روپے دے کر کسی عالم کے گھر کا بڑا مسئلہ حل کر دیتا ہے – چاہے وہ انتقال ہو، بیٹی کی شادی ہو، سخت بیماری ہو، یا جھوٹا مقدمہ۔
- ضروری نوٹ: ضرورت کے مطابق ان اصولوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ ویب سائٹ پر موجود تازہ اصول ہی اصل مانے جائیں گے۔
☜ علماء سیلف کیئر فورم کے قواعد و ضوابط PDF میں ڈاؤنلوڈ کریں!